17 ستمبر، 2024، 11:30 AM

یمن کو اسلحہ نہیں دیا، صنعاء دفاعی طور پر خودکفیل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

یمن کو اسلحہ نہیں دیا، صنعاء دفاعی طور پر خودکفیل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ یمن دفاعی حوالے سے خودکفیل ہے اور اپنے دفاع کے لئے کسی ملک سے ہتھیار لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے یمن کو ایران کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

عراقچی نے کہا ہے کہ یمن دفاعی طور پر خود کفیل ہے لہذا اپنے دفاع کے لئے کسی ملک سے اسلحہ خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یمنی چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہتھیار بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور فوجی طاقت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن مقاومت کا اہم رکن ہے جس نے غزہ کی حمایت میں غیر متزلزل موقف اختیار کیا ہے۔۔

عراقچی نے کہا کہ یمن ایک خودمختار ملک ہے جو اپنے مفادات کے مطابق اپنی پالیسی مرتب کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے اتوار کے دن جدید ترین ہائپر سونک میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی محفوظ پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے تھے۔

News ID 1926697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha